فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، او آئی سی کا اعلامیہ جاری

او آئی سی کا بارہ نکاتی ایجنڈا جاری ہوگیا ہے
فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے،مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ او آئی سی کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت 57 ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آزاد، خودمختار ریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے، او آئی سی اجلاس میں عالمی برادری سے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلئے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی، اجلاس میں ہر قسم کی دہشت گرد ی، انتہاپسندی، تعصب پسندی کی مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کو شہریت، مذہب یا کسی علاقے سے نہیں جوڑا جاسکتا، دنیا کے کئی حصوں میں اسلام و فوبیا کا بڑھتا رجحان تشویش ناک ہے، نسل پرستی اور مذہبی تعصب دنیا کے مختلف حصوں میں مسلسل بڑھ رہا ہے، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے، مذہبی عدم تشدد کے واقعات میں اضافہ واضح ثبوت ہے، اعلامیہ میں مذہب، رنگ نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی مذمت کی گئی ہے، نفرت، امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے برداشت، احترام، بات چیت، تعاون پر زوردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KgFLwU


EmoticonEmoticon