ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون ضرورت کی بنیاد پر اداروں اور قانون کا احترام کرتی ہے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ سیاہ دھبہ اور تاریخ کا انتہائی شرمناک واقعہ ہے ۔
ن لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے۔عدلیہ کی تضحیک میں "مجھے کیوں نکالا"کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔ ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 1, 2019
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کی مہم مجھے کیوں نکالا کا مقصد عدلیہ کو بدنام کرنا تھا جو ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی، جبکہ مسلم لیگ ن اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 1, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wwQ1cg
EmoticonEmoticon