Friday, August 2, 2019

پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہیے: فواد چوہدری

  Anonymous       Friday, August 2, 2019
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے دو ماہ پہلے عید کی تاریخ دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رویت حلال کمیٹی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کے اعلان پر فواد چوہدی نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہیے۔ 

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہیے، عصرحاضر کے تقاضوں سے علم وآگاہی پر چل کر منزل پر پہنچا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو فیصلہ کرنا چاہیے پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں نوابشاہ، جھنگ، ٹنڈوالہٰیار، ژوب، ودیگر شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M0j29Y
logoblog

Thanks for reading پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہیے: فواد چوہدری

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment