Friday, August 16, 2019

شنیرا اکرم کیلئے کونسی بات بن گئی باعث فخر؟؟؟ شادی کی سالگرہ پر جاری پیغام

  Anonymous       Friday, August 16, 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔ 6 سال قبل 14 اگست کے موقع پر رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی چھٹی سالگرہ منائی تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شنیرا…

شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں‘‘۔چھ سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ اگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘‘۔

شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YNX68O
logoblog

Thanks for reading شنیرا اکرم کیلئے کونسی بات بن گئی باعث فخر؟؟؟ شادی کی سالگرہ پر جاری پیغام

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment