Thursday, August 15, 2019

عید کے بعد ڈالر کو لگ گئے پرَ

  Anonymous       Thursday, August 15, 2019
ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور جیسے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے اس کا اثر بھی براہ راست عوام کی زندگیوں پر پڑتا ہے تاہم آج چھٹیوں کے بعد کاروبار کا آغاز ہو ا تو ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 36 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 158 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی کچھ اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغازمیں ہی شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے۔

کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈیکس 29 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحوں کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتا چلا گیا، اس وقت 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29 ہزار 60 پوانٹس کی سطح پر آ گیاہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2z3VY1K
logoblog

Thanks for reading عید کے بعد ڈالر کو لگ گئے پرَ

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment