Friday, August 9, 2019

وزیر اعظم عمران کا بحرین کے فرمانروا کو فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

  Anonymous       Friday, August 9, 2019
وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسی الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسی الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارتی حکومت کا کوئی یکطرفہ اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تسلیم کی گئی اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو اس غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ اقدام سے روکے۔ بحرین کے فرمانروا نے کہا کہ انکی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش سے نظر رکھے ہوئے ہے اور امید رکھتی ہے کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیںگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MTfDto
logoblog

Thanks for reading وزیر اعظم عمران کا بحرین کے فرمانروا کو فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment