Thursday, August 15, 2019

ملیحہ لودھی کے خلاف پروپیگنڈا۔۔۔ خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے

  Anonymous       Thursday, August 15, 2019
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی سفیر نے اپنی بیٹی کی شادی ایک ہندو لڑکے سے کر دی ہے ،وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کیا نمائندگی کریں گی؟۔اب اسی حوالے سے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن…

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی چند تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے ساتھ بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویروں میں وہ شادی کے دیگر فنگشنز میں شریک نظر آ رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ان تصویروں میں دولہا ملیحہ لودھی کا بیٹا ہے جس کی شادی بھارت کے کسی معروف بزنس مین کی بیٹی سے سرانجام پائی ہے۔

اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف ملیحہ لودھی کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع ملیحہ لودھی ھماری مستقل مندوب پر جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی ہے اور ان سے غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں،ہم نےاقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے،اپنے مستقل مندوب کو کمزور کرنا اسوقت ہمارے مفادات کو نقصان کے مترادف ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TBDfDR
logoblog

Thanks for reading ملیحہ لودھی کے خلاف پروپیگنڈا۔۔۔ خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment