اداکار محسن عباس حیدر نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ لوگ دعائیں کرنے لگے

اداکار محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پر انتہائی پریشان کن پیغام جاری کیا ہے
معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر انتہائی پریشان کن پیغام جاری کیا ہے۔

نجی ٹی کے پروگرام میں بطور ڈی جے پرفارم کرنے والے محسن عباس حیدر شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ’ ذہنی تناﺅ بہت جلد مجھے قتل کرنے والاہے، میں صرف ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے میں اس صورتحال کا شکار ہوں‘۔


خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی حال ہی میں اپنی بیوی سے طلاق ہوئی ہے جبکہ ان کی ننھی بیٹی کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔

محسن کے پیغام کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ محسن عباس کے پیغام پر تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DGGaoA


EmoticonEmoticon