امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا کے 'شیلو' نامی گانے کو آسکر2019 میں بہترین نغمے کا ایوارڈ ملا۔ یہ گانا لیڈی گاگا کی زندگی پر بننے والی فلم 'اے سٹار اِز بارن' کا ہے۔
ایوارڈ وصول کرنے پر لیڈی گاگا نے جذباتی تقریر میں کہا کہ ’اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے، اگر آپ ایک خواب رکھتے ہیں تو اس کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں۔‘
سوشل میڈیا پر صارفین اور لیڈی گاگا کے فینز کی جانب سے اس جذباتی تقریر کو باربار شئیر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی لیڈی گاگا کی تقریر کو اپنی ٹوئیٹ میں شئیر کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی سبق آموز الفاظ‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VkDRNT
No comments:
Post a Comment