پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی سب سے لطف اندوز لیگ قرار دے دیا۔
لیوک رونکی کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو باصلاحیت مقامی کھلاڑیوں سے ملامال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نئے نئے کھلاڑیوں سے ملنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ کوشش کرتے ہیں کہ مختلف لیگز میں شامل کھلاڑیوں کی مدد کریں۔
خیال رہے کہ لیوک رونکی نے پہلے آسٹریلیا اور پھر اس کے بعد نیوزی لینڈ سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلی، جبکہ انہوں نے جون 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے لیوک رونکی پی ایس ایل سمیت دیگر بین الاقوامی لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔
لیوک رونکی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس سے وہ بھرپور لطف اندوز ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ان کا دورہ پاکستان بہترین تجربہ تھا جہاں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل میں نہ صرف حصہ لیا تھا بلکہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کیا تھا۔
اس حوالے سے لیوک رونکی نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے اس لیے بہترین تجربہ تھا کیونکہ وہ ان کی ٹیم کا فائنل تھا جس انہوں نے جیتا تھا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شائقین کی بڑی تعداد کے سامنے اپنی پرفارمنس دی تھی جو اس کھیل کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آئے تھے۔
سابق کیوی وکٹ کیپر نے بتایا کہ انہوں نے 10 سال قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور جانتے تھے کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو انہیں کتنی محب ملے گی۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا بہترین حصہ انہیں مقامی شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی تھی۔
رونکی نے کہ پی ایس ایل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس فرنچائز میں کھلاڑی اور اسٹاف بہت اچھا ہے جو دوسرے کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے بھی لطف اندوز ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ لیوک رونکی نے مارچ 2017 میں کراچی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اسے دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بنایا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TgrepT
No comments:
Post a Comment