سندھ کابینہ نے بھارتی جارحيت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحيت کی شدید مذمت اور بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی نے مذمتی قراردادیں منظورکر لیں۔ قرارداد میں پاک فوج کو بھارتی حملے کا بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارت کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GOyh3j
No comments:
Post a Comment