وہ جوان لڑکا جو دوران پرواز مسافر جہاز سے گر گیا

مسافر جہاز
بسوں، موٹرسائیکلوں سے لوگوں کے گر کر ہلاک ہونے کی خبریں تو آپ سنتے رہتے ہوں گے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ماضی میں ایک نوجوان کے ہوائی جہاز سے گر کر ہلاک ہونے کا بھی حیران کن واقعہ پیش آ چکا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ 1970ء میں آسٹریلیا میں پیش آیا جب 14سالہ کیتھ سپسفرڈ نامی نوجوان جاپان ایئرلائنز کی سڈنی سے جاپان جانے والی ایک فلائٹ کے پہیے میں چڑھ کر چھپ گیا۔

جب ہوائی جہاز نے سڈنی کنگزفورڈ سمتھ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنی شروع کی اور 200فٹ سے کچھ زائد بلندی پر گیا تو یہ نوجوان نیچے گرگیا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

جان گیلپن نامی ایک فوٹوگرافر اس علاقے میں موجود تھا اور اس نے حادثاتی طور پر نوجوان کے طیارے سے گرنے کی ایک تصویر بنا لی جو اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

اس تصویر میں نوجوان کو فضاءمیں اڑتے جہاز سے چند فٹ نیچے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کیتھ کو ملکوں ملکوں گھومنے کا اس قدر شوق تھا۔

اس کے شوق کی شدت کو دیکھتے ہوئے چند پہلے ہی اس کا خاندان اسے کئی ممالک کی سیر کروا کر لایا تھا لیکن وہ اپنے شوق کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک بار پھر ایئرپورٹ جا پہنچا اور کسی طرح طیارے کے پہیے سے لٹکنے میں کامیاب ہو گیا۔

حادثے کے بعد اس کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”میرا بیٹا سیروسیاحت کا انتہائی شوق رکھتا تھا۔ وہ ہمہ وقت سفر میں رہنے کا خواہش مند تھا اور اس کے اسی شوق نے اس کی جان لے لی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EBjdnn


EmoticonEmoticon