ہم خطے میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ مہذب دنیا میں واحد راستہ مذاکرات کا ہی ہے اور تباہی کے بعد بھی بیٹھ کر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی، ہم نے تو صرف دفاع کیا ہے، ہم ماضی کی قید میں جکڑے ہوئے نہیں ہیں، ہم خطے میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، جنگوں سے روز گار پیدا نہیں ہوتا بلکہ خوشحالی کے چولہے مدھم ہوتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکا، ہم کشمیر اور دہشت گردی کے مسئلے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئیں بیٹھیں بات کریں، جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، تباہی کےبعد بھی بیٹھ کر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں، مہذب دنیا میں واحد راستہ مذاکرات کا ہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسی سود مند نہیں رہی ہے، ہم کشمیریوں کو کھو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی پر امریکی صدر کے بیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ویتنام میں کس کے ساتھ بیٹھے ہیں، اس لیے کہ دنیا بات چیت سے آگے بڑھتی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T62OjB


EmoticonEmoticon