جرمن شہر فرینکفرٹ سے 34 میل واقع قصبے بین سائیم میں ایک موٹا چوہا گٹر کے ڈھکن کے سوراخ میں پھنس گیا جسے ایک بڑے پیمانے پر کیے جانے والے ریسکیو آپریشن کے بعد آزاد کرایا گیا۔
اتوار کو پیش آنے والے واقعے میں یہ چوہا ممکنہ طور پر گٹر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے سوراخ میں پھنس گیا جس کی وجہ مقامی عہدیداران نے سرما کے دوران جانور کی چربی میں اضافہ قرار دیا۔
اس بے بس چوہے کو دریافت کیے جانے کے بعد 9 فائر فائبر نے ایک مقامی این جی او کے ساتھ مل کر اس چوہے کو آزاد کرایا۔
ایک مقامی رہائشی نے میڈیا کو بتایا 'پہلے تو ہم نے خود چوہے کو اپنے طور پر آزاد کرانے کی کوشش کی تھی، ہم نے دستانے پہن کر احتیاط سے اسے باہر نکلانے کی کوشش کی، مگر وہ چوہا بہت زیادہ خوفزدہ ہوکر چلانے لگا اور دستانے پر کاٹ بھی لیا اور یہی ہمارا منصوبہ تھا کہ اگر چوہا کاٹے گا تو خود کو آسانی سے باہر بھی نکال لے گا'۔
مگر یہ طریقہ کار کام نہیں کرسکا اور مقامی رہائشیوں کو لگا کہ انہیں مدد کی ضرورت ہے۔
فائر فائٹر نے آکر اسے چوہے کو کافی محنت کے بعد باہر نکالا اور انہوں نے سردیوں میں چڑھ جانے والی چربی کو اس عجیب واقعے کی وجہ قرار دیا۔ فائر فائٹرز نے ڈھکن کو آلات کی مدد سے پہلے باہر نکالا اور پھر چوہے کو نیچے سے دھکیل کر آزاد کرادیا۔
اس پورے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل کر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GPeFvW
EmoticonEmoticon