پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال، کمرشل فلائٹس تاحال بند

پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال، کمرشل فلائٹس تاحال بند
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تاہم کمرشل فلائٹس تاحال بند ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے، جس کا آغاز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے کیا گیا۔ جزوی طور پر فضائی حدود بحال ہونے کے بعد کراچی سے بیرون ملک دو پروازیں روانہ ہوئیں۔

جناح ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہونے والی ایک پرواز مسقط اور دوسری دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی کی شمال مشرق اور شمال مغرب کی فضائی حدود تاحکم ثانی بند رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث ہر قسم کی کمرشل فلائٹس کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کو بند کردیا گیا تھا۔

پاکستان ایئر لائیز (پی آئی اے) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملک میں کمرشل فلائٹس کے لیے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے سی اے اے نے پاکستانی فضائی حدود کو بند کردیا ہے اور اس سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ لاہور سے دہلی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 270 منسوخ کردی گئی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709 کو بھی کشیدہ صورتحال کے باعث اُڑان بھرنے سے روکا ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کلیئرنس ملتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GOH6dg


EmoticonEmoticon