بھارت کو مؤثر جواب دیا، مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے تاہم ہم پاکستان کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت کو ہم نے مؤثر جواب دے دیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے تاہم ہم پاکستان کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی، ایک بھارتی جہاز پاکستانی حدود اور دوسرا بھارتی حدود میں گرا۔

آرمی چیف نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے معاملے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور وہ کردار ادا کررہی ہیں، عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات طے پاجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی بھارت کو ایک بار پھر امن کی دعوت دی ہے، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرکے دعوت کی پیش کش کو مثبت انداز میں لے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UebKjm


EmoticonEmoticon