ہندستانی پائلٹ کے والد ایس ورتھمان کی پاکستان سے بہتری کی امیدیں

 ہندستانی پائلٹ کے والد ایس ورتھمان کی پاکستان سے بہتری کی امیدیں
پاکستان کی زیرِ حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کے والدایس ورتھمان نے پاکستان سے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا باحفاظت اور جلد وطن لوٹے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھے نندن کے والدنے کہا کہ مجھے پاکستان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ابھے نندن پر کسی قسم کا تشدد نہیں کریں گے اور صحیح…

بھارتی عوام پاکستان کی زیرِحراست پائلٹ کی حفاظت کے لیے پریشان ہے کہ پاک فوج اُس کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی، لیکن بھارتی پائلٹ کے ساتھ فوجی اقدار کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔

بھارتی پائلٹ نے بھی اپنے بیان میںپاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دیا اور کہا ہے کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے ،ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔

اُس کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلے گا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے انتہائی مطمئن نظر آرہا ہے۔

وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر ابھے کی رہائی پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان امن چاہتا ہے اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VolMyv


EmoticonEmoticon