اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے بھارت مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے: بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے۔

برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون اور پیسوں کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی لہذا نوجوانوں اور اپنی نسلوں کے لیے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں لہذا آئیں اور ملکر مسائل کو حل کریں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IHPD3D


EmoticonEmoticon