پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹ سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آصف علی 38 گیندوں پر 6 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر نمایاں رہے، فلپ سالٹ 46 اور لیوک رونکی 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 4 کے 18 ویں میچ میں کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور کولن منرو نے کیا تاہم کولن منرو صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

منرو کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور لونگ اسٹون نے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹ کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 101 تک پہنچایا اور 78 رنز کی شاندار شراکت کے بعد لونگ اسٹون 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم نے بھی 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tQ4M8R


EmoticonEmoticon