بھارتی پائلٹ کو سب سے پہلے پکڑنے والے محمد یاسین کا بیان

بھارتی پائلٹ کو سب سے پہلے پکڑنے والے محمد یاسین
آزادکشمیر کے گاؤں کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین وہ بہادر کشمیری ہیں جنہوں نےسب سے پہلے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو پکڑ کر پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔

محمد یاسین نے بیان میں کہا کہ فضا میں تین چھتریاں نما شے گھوم رہی تھیں جن میں سے ایک چھتری اُن کے گاؤں کوٹلہ میں جاگری جسے دیکھتے ہی وہ فوری موٹرسائیکل کےذریعے اُس مقام پر پہنچے۔

واضح رہے کہ وہ تینوں چھتریاں نہیں بلکہ بھارتی طیارے تھے جنہوں نے بدھ کی صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس کے باعث پاک فضائیہ نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے۔ ایک بھارتی طیارہ آزادجموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ طیارے سے کودنے والے بھارتی پائلٹ نےان پر پستول سے فائرنگ کی مگر اس سے بچنے کے لیے وہ زمین پر لیٹ گئے لیکن خوش قسمتی سے انہوں نے پائلٹ پر قابو پاتے ہوئے اُسے پاک فوج کی تحویل میں دے دیا۔

محمد یاسین نے بتایا کہ بھارتی پائلٹ نے ان سے پوچھا کہ وہ اس وقت کہا ںہے؟ انہوں نے کہا کہ تم بھارت میں ہو جس پر اس نے ’جے ہند‘ کے نعرے بلند کردیئے جس سے واضح ہو گیا کہ وہ بھارتی فوج کا ایک سپاہی ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار بھارتی فوجی کی شناخت ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھے نندن وردھمان کے نام سے ہوئی جو اس وقت پاک فوج کی تحویل میں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NyY14b


EmoticonEmoticon