وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکی صدر کے بیان سے مطمئن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکی صدر کے بیان سے مطمئن
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدرٹرمپ کےبیان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ پاکستان اور بھارت سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اور بھارت سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے اس پیغام کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی قید میں جکڑے ہوئے نہیں ہیں، ہم خطے میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، جنگوں سے روز گار پیدا نہیں ہوتا، جنگوں سے خوشحالی کے چولہے مدھم ہوتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی ، ہم نے تو صرف دفاع کیا ہے،کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیتکے لئے تیارہیں، بھارت طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کےمسئلے پر بات چیت کے لئے تیارہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، تباہی کےبعد بھی بیٹھ کر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں، بھارت کی پالیسی سود مند نہیں رہی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ محبوبہ مفتی ٹھیک کہتی ہیں، انسان کو گرفتارکرسکتے ہیں، اس کی سوچ کو نہیں، مہذب دنیا میں واحد راستہ مذاکرات کا ہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U7ous1


EmoticonEmoticon