اخروٹ․․․غذائیت بھی صحت بھی

اخروٹ کے فائدے
ایک تحقیق کے مطابق مغزیات میں 13 تا 20 فیصد لحمیات، 50 تا 60 فیصد روغنیات، 9 تا 12 فیصدنشاستہ ، 3 تا 5 فیصد کیلوریز اور کئی دوسری معدنیات کی مقدار ایک فیصد ہوتی ہیں ۔

تحقیق کے مطابق ایک سوگرام مغزیات میں چھ سوغذائی حرارے(کیلوریز) پیدا ہوتے ہیں ۔

سبزیوں کے برعکس مغزیات میں روغن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے بلکہ اس کے مجموعی وزن کے نصف برابر تیل پیدا ہوتا ہے۔

روغن پیدا کرنے کی صلاحیت سے ہی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

مغزکو طبعی حالت میں استعمال کرنا چاہئے۔اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے ۔

اپنے غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔

پاکستان میں اخروٹ کے درخت بلوچستان،سوات ،مری ،آزاد کشمیر کے علاقوں میں بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔

جبکہ ایران اور افغانستان میں بھی اخروٹ کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں ۔اخروٹ کے درخت کی لمبائی عموماً ایک سو سے ایک سوبیس فٹ تک ہوتی ہے اور گولائی بارہ سے تیس فٹ تک ہوتی ہے ۔

تیس سال کے بعد اس درخت میں پھل آنے لگتا ہے اور بعض اوقات چالیس سال سے زیادہ عرصہ لگ جاتا ہے ۔

جب اس کا پھل اکٹھا کیا جاتا ہے تو اسے استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ اس وقت ان میں دودھ جیسی رطوبت نکلتی ہے ۔

تین ماہ کے بعد یہ دودھ جیسی رطوبت جم کر مغز بن جاتی ہے جسے مغزاخروٹ کا نام دیا جاتا ہے اور پھر اسے موسم سرما میں خشک میوہ کے طور پر غذائیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

اخروٹ میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کا جو کیمیائی تجزیہ کیا گیا ہے اس کے مطابق ایک ہزار گرام اخروٹ میں حسب ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں ۔

پانی 3.1 گرام ،لحمیات 20.5 گرام روغنیات 59.3 گرام،چکنائی 14.8 گرام،ریشہ 1.7 گرام، راکھ2.3 گرام، کیلشےئم 0.15 گرام، فاسفورس 5.70 گرام، فولاد 6.0 گرام سوڈےئم 3.0 گرام، پوٹاشےئم 5.60 گرام، حیاتین بی ون 0.22، حیاتین بی ٹو0.11 گرام، کیلوریز628 گرام ،عام طور پر اخروٹ کا مغزہی استعمال ہوتاہے مگر اطباء اکرام اخروٹ کا چھلکا ،پتے اور جڑ وغیرہ بھی مختلف امراض کے لئے دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اخروٹ کے مغزکا مختلف طریقوں اور امراض میں استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے ۔

بد ہضمی:
نظام ہضم کی اصلاح کے لئے اخروٹ کا مغز پیس کرنا ف پر لیپ کریں ۔مروڑ رک جاتے ہیں ۔

مغز:
اخروٹ کچھ عرصے تک سرکہ میں بھگو کر رکھنے کے بعد استعمال کریں تو معدہ کی کمزوری دور ہو جاتی ہے چونکہ مغزاخروٹ دیر ہضم ہوتا ہے اس لئے اسے کم مقدار میں استعمال کرنا چاہئے،اس میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے جلد خراب ہو جاتا ہے ۔

چنانچہ زیادہ عرصہ تک رکھنے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

سگ گزیدی یعنی کتے کے کاٹنے کا علاج:مغزاخروٹ اور پیاز ہم وزن ملا کر تھوڑا سانمک ملا کر باؤ لے کتے کے کاٹے پر لگانے سے اس کا زہر ختم ہو جاتا ہے ۔

مغزاخروٹ کا مربہ:
یہ مربہ سرد مزاج والوں کے لئے بہت مفید ہے ۔سرد امراض میں جلدی افاقہ ہوتا ہے اور جگر کی برودت ختم ہو جاتی ہے ۔

اس کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ اخروٹ کا تازہ مغزلے کر اوپر کا باریک چھلکا ہٹاکر مٹی کی ہانڈی میں بھر کران کے اوپر تک پانی بھردیں ،پھر نمک ڈال کر چوبیس گھنٹے بعد نکال کر پانی سے صاف کر لیں اور سائے میں خشک کرکے شہد کا شیرہ بھردیں کہ مغزان کے نیچے ڈوب جائیں اب انہیں مرتبان میں رکھ کر استعمال کریں ۔

بواسیر:
اخروٹ کی جڑ کو زیتون کے تیل میں جوش دیں کہ گل جائے، پھر بواسیر کے مسوں پر لگادیں ۔

کھانسی اور گلے کے امراض:
بھنے ہوئے مغز اخروٹ کے ساتھ دو گرام ست ملٹھی ،مغزکدو پانچ عدد اور گوند کیکر تین گرام شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے کھانسی اور گلے کے امراض میں مفید ہے ۔

اخروٹ کا تیل:
اخروٹ میں روغن کی مقدار باقی خشک میوہ جات کی نسبت زیادہ ہوتی ہے یہ کافی گرم ہوتا ہے ۔اس کی مالش سے دوران خون تیز ہو جاتا ہے ۔جس سے پٹھوں میں موسم سرما میں ہونے والے درد کو فوری فائدہ ہوتا ہے اور فالج میں بھی مفید ہے ۔

اخروٹ کا تیل اور زیتون کا تیل باہم ہم وزن ملا کر سر میں لگانا جوائیں ختم کرتا ہے ۔

سیاہ بال:
بالوں کی سیاہی کو قائم رکھنے اور سفید ہوتے ہوئے بالوں کو روکنے کے لئے یہ تدبیر مفید ہے،
اخروٹ کا سبز چھلکا 15 گرام  پھٹکری 2 گرام  بنولے کا تیل 250 گرام  بنولے کے تیل کو تام چینی کے برتن میں ڈال کر اس میں اخروٹ کے چھلکے ڈال لیں اور اس کو ہلکی آنچ پر اتنا گرم کریں کہ اخروٹ کے چھلکے میں نمی سے اڑ کر مکمل خشک ہو جائے یعنی رنگت سیاہ ہوجائے پھر تیل کو چھان کر استعمال کر سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SyJxCe


EmoticonEmoticon