پاک بھارت کشیدگی: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا

 پارلیمنٹ
ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی حکمت عملی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کے دوران اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کے پرزور مطالبے پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جو آج 3 بجے ہوگا۔

مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بحث کے بعد متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی اور اراکین کی جانب سےمتحد ہو کر بھارت کو دوٹوک پیغام دیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

اس سے قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کیمرا اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مؤثر جواب دے دیا ہے اور بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے تاہم پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پارلیمانی رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ متحد ہیں، امید کرتے ہیں کہ جو امن و استحکام چاہتے ہیں وہ حاوی رہیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GNSZQJ


EmoticonEmoticon