پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر کھول دی گئیں

 پی آئی اے
پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر کھول دی گئیں ہیں۔ پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب اور یو اے ای کیلئے بعض پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان سے جانے والی فلائٹس کے شیڈول میں نرمی کی گئی ہے،یہ نرمی صرف قومی ایئرلائن کی حد تک ہے۔

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 731 آج شام 6 بجےکراچی سے جدہ روانہ ہوگی جبکہ پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی کے 747 شام 6 بجے کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ ہوں گی جبکہ پی کے 245 رات 11 بجے کراچی سے دمام کیلئے روانہ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ روانگی سے قبل ہمارےکال سینٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

واضح رہے ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا تھا۔

پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ بھارت کی جانب سے بدھ کو دوسرے روز ہونے والی مسلسل فضائی جارحیت کے بعد پاکستان نے کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T3ovAE


EmoticonEmoticon