تفصیلات کے مطابق آج پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جب کہ ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، قیدی پائلٹ کا اہم بیان سامنے آیاہے ،
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی اہلکار کے ہاتھ میں چائے کا کپ نظر آیا اور انتہائی مطمئن نظر آیا جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر تمانچے کے برابر ہے۔
ابھے نندن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے،جنگی قیدی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرا بہت خیال رکھا گیا ہے،
اس نے مزید کہا کہ اگر میں بھارت واپس چلا گیا تو بھی میرا بیان تبدیل نہیں ہو گا،ابھی نندن نے مزید کہا کہ ہماری فوج بھی پاک فوج کی طرح رویہ اختیار کرے۔
اس نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد مجھے بہترین طبی امداد دی گئی،پاک فوج کے افسران بہترین لوگ ہیں،
ایک کیپٹن نے مجھے لوگوں کے ہجوم سے بھی بچایا،بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتایا سکتا،میرا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بھارتی قیدی کی یہ تصویر شیئر کرکے لکھا ہے کہ ”مجھے اپنی افواج پر فخرہے، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کرتے ہیں،
بھارت کی جانب سے جنگی جنون کا پاگل پن ختم ہونا چاہیئے،ہم امن پسند قوم ہے اور اس واحد حل مذاکرات ہیں جس کی دعوت ہمارے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی دی گئی ہے“۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H6Sy3t
EmoticonEmoticon