پاکستان کی خواتین کسی سے کم نہیں

زونی اسلم غنڈو غورو پار کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ٹریکر
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی خاتون زونی اسلم غنڈو غورو پار کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ٹریکر بن گئیں۔ انہوں نے دنیا کی بلند ترین اور خطرناک 5400 میٹر اونچی ٹریکنگ روٹ پار کر لی۔

ہنزہ سےتعلق رکھنے والی خاتون زونی اسلم نے غنڈو غورو پار کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے 5400میٹر اونچی لاء کو پار کرنے کا کارنامہ 15دن میں مکمل کیا اور شگر سے ہوشے پہنچیں۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کی کسی خاتون نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔ واپس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر شگر زید، ایس پی شگر ضیاءاللہ خان اور باٹو کے صدر ایاز شگری سمیت ایڈونچر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غنڈوغورو کو کراس کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yue0K8


EmoticonEmoticon