ٹرمپ کیجانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، صدر آزاد کشمیر کا خیرمقدم

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا ایک بار پھر خیرمقدم کیا۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات دنیا میں کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں، مذہبی انتشار کیلئے مقبوضہ کشمیر کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آبادی کے تناسب کو بدلنا شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو بھارت نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، پلوامہ کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتشار کیلئے مقبوضہ کشمیر کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کیا جارہا ہے، بھارتی ریاستوں کے لوگوں کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اسلحے کی نوک پر حراساں کیا جا رہا ہے، ہندوستان کے اس اقدام پر لوگ سراپا احتجاج ہیں، بھارت دہشتگری کے تحت نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات دنیا میں کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کا کہا ہے اور بھارت نے پھر اس آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/338LQ5m


EmoticonEmoticon