افغان امن کے لئے عالمی برادری کا اتفاق رائے باعث اطمینان ہے: وزیراعظم

افغان امن کے لئے عالمی برادری کا اتفاق رائے باعث اطمینان ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل میں سہولت دینے کیلئے امریکہ اور دیگر فریقوں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے گفتگو کیا۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے، عالمی کوششوں سے افغانستان میں طویل المدتی امن حاصل ہوگا، پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع، پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، افغان امن کے لئے عالمی برادری کا اتفاق رائے باعث اطمینان ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MvwodP


EmoticonEmoticon