افغان صوبے فرح میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر میں کئی اہم افراد موجود تھے۔
افغان فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صوبے فرح کے علاقے انار دارا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ افغان فوج کے ظفر ملٹری کورپس کے ترجمان نجیب اللہ نجیبی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں بیس افراد سوار تھے اور حادثے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور، کونسل کی ممبر جمیلہ اور ڈپٹی کمانڈر بھی جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ پہاڑی علاقے میں ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zeDriM
EmoticonEmoticon