ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی اور عسکری وفد بھی پاکستان آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جواد ظریف پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ سیاسی امور کے علاوہ 12 مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
جواد ظریف اپنے دورہ ترکی کے فوری بعد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
Iranian FM @JZarif arrives in Pakistan #PakIranbrotherhood pic.twitter.com/5nB7FJIGnJ
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) October 31, 2018
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EUjgN8
EmoticonEmoticon