کراچی سے دھابیجی تک چلنے والی ٹرین سروس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں ریلوے نے ترقی کی ہے۔ 80 فیصد سے زائد فریٹ سڑکوں کے ذریعے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین تھا جو بند ہوگیا۔ کراچی کے مسائل میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ریلوے کو بری طرح لوٹا گیا۔ آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے بہت ضروری ہے۔ دورہ چین سے وزیر ریلوے کراچی کیلئے خوشخبری لائیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے دھابیجی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ یکم نومبر سے عوام لوکل ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔ کل وزیراعظم کے ہمراہ چین جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹر ین کا ٹکٹ 25 سے 80 روپے کے درمیان ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے انتظامیہ دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کیلئے ٹرین صبح 6 بجے اور شام 5 بجے روانہ ہوگی۔ جبکہ کراچی لوکل ٹرین سٹی اسٹیشن سے صبح 7 بجے اور شام پونے6بجے روانہ ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sy8n6v
EmoticonEmoticon