وزیر خارجہ قریشی سے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ قریشی سے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دورے پر آئے ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے بدھ کے روز اسلام آباد میں بات چیت کی۔

انہوں مختلف شعبوں میں دونوں ملکو ں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اور مجموعی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج وزارت خارجہ پہنچے تو اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں جواد ظریف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایرانی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کی اطلاع دی گئی، دورہ پاکستان میں ایرانی وزیرخارجہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کایہ دوسرادورہ پاکستان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PA878g


EmoticonEmoticon