جرمن نرس کا 100 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

جرمن نرس کا 100 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف
ذرائع ابلاغ کے مطابق، جرمنی میں ایک سابق مرد نرس نے منگل کے روز ایک بیان میں 100 مریضوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس اعتراف کے بعد نرس نیلز ہوگل جرمنی میں زمانہ جنگ کے بعد کا سب سے بڑا سیریل کلر بن گیا ہے۔

سی این این اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق 41 سالہ نیلز ہوگل نے سال 2000 سے 2005 کے دوران شمالی جرمنی کے دو اسپتالوں میں ملازمت کے دوران 34 سال سے 96 سال کی عمر کے مریضوں کو مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

ہوگل پر الزام تھا کہ اس نے ہلاک کیے جانے والے متعدد مریضوں کو ایسی ادویات کھلائیں جو ڈاکٹروں نے تجویز نہیں کی تھیں اور اس نے اپنے طور پر مریضوں کو ہوش میں لانے کے لیے اپنا ’’ ہنر آزمانے‘‘کی کوشش کی تھی۔

نرس ہو گل کے خلاف کے ہلاک ہونے والے مریضوں کے 126 عزیزوں اور رشتہ داروں نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔

منگل کو اولڈنبرگ جرمنی کی ایک عدالت میں سماعت کے پہلے ہی دن ہوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے خلاف قتل کے الزامات درست ہیں۔

ہوگل کو پہلے ہی چھ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ہو چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RkXO5k


EmoticonEmoticon