وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب کی انتظامی، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو سو روزہ پلان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریف کیا۔ پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور دیگر امور پر بھی آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے سہارہ افراد کو چھت مہیا کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں سرکاری زمین پر مسافروں کیلئے 5 شیلٹر بنانے کا منصوبہ ہے۔ شیلٹرز میں مسافر اور نادار افراد کو عارضی چھت اور 2 وقت کھانے کی سہولت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لوگوں کے تعاون سے ایسے منصوبے کا آغاز کراچی میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AAXGsN


EmoticonEmoticon