چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

سندھ حکومت نے کراچی میں آج رات 12 بجے سے کل رات 10 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جبکہ مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، سجاول، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور قمبر میں منگل کے روز ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ضلع دادو میں 29 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، سانگھڑ میں 30 اور31 اکتوبر اور خیرپور میں 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ممنوع ہوگی۔سندھ کے دیگر علاقے جامشور، ٹھٹہ، میرپورخاص، سکھر اور کشمور میں بھی 29 اور 30 اکتوبر، جب کہ ٹنڈو محمد خان میں بھی آج 29 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بند ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CNDyFm


EmoticonEmoticon