مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں جانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں جانے کا فیصلہ
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں جائے گی اور اپوزیشن بجٹ سیشن میں بھرپور احتجاج کرے گی۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی نشستیں ہار گئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IZXTIL


EmoticonEmoticon