پھلوں، سبزیوں اور پانی سے وزن کم کرنے کے طریقے

پھلوں، سبزیوں اور پانی سے وزن کم کرنے کے طریقے
دنیا کے آسان ترین کاموں میں سے ایک وزن بڑھانا اور مشکل ترین کام وزن گھٹانا ہے۔ اس مشکل ترین کام کو سر انجام دینے کے لیے کوئی جِم جاتا ہے تو کوئی کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، کوئی اپنے غذائی پلان بناتا ہے ، تو کوئی ٹوٹکے آزماتا ہے لیکن وزن کا یہ جن مشکل سے ہی قابو میں…

موٹاپے کو کم کرنے کے لیے مستقل مزاجی، صحت مند غذاؤں اور کھانے کی کثرت کی بجائے ورزش نہایت ضروری ہے، لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

دودھ، دہی اور پنیر:

یہ نام پڑھتے ہی ذہن میں سب سے پہلے موٹاپا آتا ہے لیکن ماہرین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دودھ میں موجود کیلشیم وزن بڑھانے والے ایک وٹامن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز چائے:
گرین ٹی کو اگر آپ صرف نزلہ اور بخار کا علاج یا سردی میں پینا ضروری سمجھتے ہیں تو غلط سمجھتے ہیں۔

سبز چائے کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیٹی چنس (Catechins) نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ چربی پگھلانے میں مدد بھی کرتا ہے۔

اگر سبز چائے میں لیموں بھی شامل کر لیا جائے تو مزہ بھی دوبالا ہوگا اور وزن گھٹانے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔

اخروٹ اور بادام:
اخروٹ اور بادام پروٹین، فائبر اور گڈ فیٹس کے ذریعے وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

اخروٹ اومیگا تھری، فیٹی ایسڈز کا اہم ذریعہ ہے اور بادام سے ہڈیوں کے لیے کیلشیم اضافی طور پر ملتا ہے۔

سیب اور ناشپاتی:
ان دونوں پھلوں میں قدرتی کیمیکل یعنی فلیونوئیڈز (Flavonoids) موجود ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس لیے سیب اور ناشپاتی کو وزن کم کرنے کے لیے بہترین پھل کہا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین ان پھلوں کا استعمال کم کرتی تھیں، ان میں وزن بڑھنے کی شکایات زیادہ سامنے آئیں۔

from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yLuYTQ

EmoticonEmoticon