وزیر دفاع سے ترک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

وزیر دفاع سے ترک سفیر کی ملاقات
وزیر دفاع پرویز خٹک سے ترک سفیر مصطفیٰ یردکل نے ملاقات کی ہے۔ وزیر دفاع نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی مضبوط حمایت کو بھی سراہا۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ترک سفیر اور وزیر دفاع کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اور ترکی اپنے بے مثال تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ ان تعلقات کی بنیاد مشترکہ یقین، اقتدار، تہذیبی روابط، تاریخ اور باہمی اعتماد ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے طیب اردگان کی بے مثال قیادت میں ترکی کی خوشحالی اور ترقی کو بھی سراہا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ترک سفیر نے دونوں ممالک کے مابین باہمی دو طرفہ دلچسپی کے معاملات بالخصوص دفاعی شعبہ میں برادارنہ تعلقات کے فروغ پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ وہ اپنی سفارت کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مظبوط بنانے پر توجہ دیں گے۔

وفاقی وزیر نے ترک سفارتخانے میں ترک قومی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P0nBTx


EmoticonEmoticon