احتساب بلا تفریق اور سب کیے لئے یکساں ہونا چاہیے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام ان کی چہرے پہچانیں، جو آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کےعوام کےحقوق چھیننا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق سندھ کو اس کا حصہ دے، پیسہ نہیں ملے گا، تو کیسے صحت کا نظام بہتر کریں گے، ذمہ داری صوبوں پر ہے، تو وسائل بھی زیادہ ہونے چاہییں، وسائل کے بغیر تعلیم میں بہتری کیسے لائی جائے گی، سلیکٹڈ وزیر اعظم عوام کو اہمیت نہیں دیتے، پی ٹی آئی کو عوام کے حقوق چھیننے کے لئے بھٹایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کو کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوعوام کے وسائل چھیننےنہیں دیں گے، خان صاحب صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں، خان صاحب کی حکومت کو بٹھانے میں نیب کا اہم کردار ہے، احتساب بلا تفریق اور سب کیے لئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں، خان صاحب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میں نے کوئی ملک دشمن بیان نہیں دیا تھا، صرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کی، دنیا کو کیا پیغام جائے گا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار آج وزیر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کا مارچ سیاسی تھا، جو مقاصد تھے، وہ حاصل کیے، میرا ٹرین مارچ سیاسی نہیں تھا، نہ کوئی ایجنڈا تھا، ہم سےاپوزیشن کرنےکا حق نہیں چھینا جا سکتا، آصف زرداری مجھ سے زیادہ سندھ کے دورے کر چکے ہیں، شہیدبھٹوکےنظریےکوساتھ لے کر چلتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نیب میاں صاحب کو طبی بنیادوں پر6 ہفتےکی ضمانت ملی ہے، شہباز شریف کانام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، یہ نہیں کہوں گا کہ کسی پرہاتھ ہلکا اور کسی پربھاری رکھا گیا ہے، ہم پیپلزپارٹی کے لئے ریڈ لائن برداشت نہیں کرسکتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UfhBIB


EmoticonEmoticon