تفصیلات کے مطابق ارشد ورہرہ کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیوایم پاکستان نےڈپٹی مئیر کے لیے ارشد حسن کانام فائنل کردیا جبکہ متحدہ پاکستان کے ہی منصور احمد نے بطور کوررینگ امیدوار کاغذات جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈپٹی میئر کا انتخاب لڑنے کے لیے 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا ایک ایک امیدوار بھی شامل ہے جبکہ ایم کیوایم کے ارشد حسن اور منصور احمد نےکاغذات جمع کرائے۔
یاد رہے کہ ڈپٹی میئرکی خالی نشست پرانتخاب 18 اپریل کو ہوگا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے 302 سے زائد ارکان حق رائےدہی استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دائر درخواست پر 13 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ کراچی کے ضلع وسطی کی یونین کونسل 49 سے منتخب ہونے والے ارشد وہرہ کی نا اہلی پارٹی تبدیل کرنے کے سبب عمل میں لائی گئی۔
ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، سیاسی جماعت تبدیل کرتے وقت وہ ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے پر فائز تھے انہیں ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JS3l4B
EmoticonEmoticon