کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا: یاسمین راشد

یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میرا رہنماعمران خان عورتوں کی عزت کرتا ہے، غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ ہے، خواتین کو تحفظ نہ دیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچی کی پیدائش سے متعلق سیمینار پر خطاب کرتے ہوئے کہا میرے والدین نے میرے پیدا ہونے پر شکر ادا کیا، میں نے نوازشریف کے خلاف الیکشن لڑا۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ ہے، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کا سن کر دل روتا ہے، خواتین کو تحفظ نہ دیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا مجھے فخر ہے کہ میرا رہنماعمران خان عورتوں کی عزت کرتا ہے، اسپتالوں میں فرانزک اسپیشلسٹ فراہم کرنے کی حکمت عملی بنالی ہے۔

یاد رہے چند ماہ قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے کیونکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا، کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی مفادات کے نہیں بلکہ ملک کےلیے وزیراعظم بنے، قوم کو تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا کیونکہ عمران خان کامیاب ہورہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام سے ہمیشہ سچ بولے گی اور غلط بیانی سے کام نہیں لے گی، ہم پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی لینا حرام ہے، عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی کی ضرورت نہیں اس لیے بغیر پروٹوکول ہی عوام میں موجود رہیں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا تھا ماضی کے حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے، ہماری حکومت عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے نبرآزما ہے، عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے تھوڑا سا مشکل وقت گزارنا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2I1vh3p


EmoticonEmoticon