وزیراعظم عمران نے جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران نے جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کی شام لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔

نان سٹاپ پرآسائش ٹرین لاہور اور کراچی کے درمیان چلے گی اور پندرہ گھنٹوں میں یہ فاصلہ طے کرے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے سڑکوں پر دبائو میں کمی ہوگی اور عوام کو سستے اور آرام دہ سفر کی تیز رفتار سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

عمران خان نے کہاکہ وہ اگلے ماہ چین جارے ہیں اور وہ چین سے کراچی سے پشاور تک مین لائن اور ریلوے ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے معاونت حاصل کریں گے۔

عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ برصغیر میں برطانوی دور کے بعد پاکستان میں 2000 کلومیٹر ریل کی پٹڑیاں زیراستعمال نہیں رہیں۔

وزیراعظم نے صحت کی بنیادی سہولتوں کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے غریب افراد کیلئے انصاف صحت کارڈ سکیم شروع کی ہے جس کا دائرہ دیگر افراد تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہر تنخواہ دار شخص کو مفت طبی سہولت کیلئے صحت انشورنس کارڈ دیا جائے گا۔

اس سے پہلے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے دوسو بوگیوں کی مرمت کروائی ہے اور چوبیس نئی مسافر ٹرینیں چلائی ہیں۔

وزیر نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو کی گئی ہے ۔

انہوں نے اس ماہ سرسید ٹرین چلانے کا اعلان کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ٹرین مین لائن ون پر ایک سو ساٹھ سے دوسو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جس سے لاہور سے راولپنڈی کا سفر ڈ ھائی گھنٹے کم ہو جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OzwYWS


EmoticonEmoticon