سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی لایا گیا جہاں معالجین نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے،اس موقع پر ان کی ای سی جی بھی کی گئی۔ معالجین نے ای سی جی میں بے ترتیبی پائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاو معمول کے مطابق نہ ہونا اچھی علامت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا
ڈاکٹروں نے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے ’پیس میکر‘ اور ’آئی سی ڈی‘ کی تجویزدی ہے۔ ان مشینوں کے استعمال کا مقصد دل کی دھڑکن کو ایک حد سے نیچے جانے سے بچانا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم علاج کے لیے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے
اس موقع پر معالجین نے محمد نوازشریف کی آنکھوں اور آنکھوں کے اندرونی حصے کا بھی مشین کے ذریعے معائنہ کیا اور زیابیطس کے آنکھوں کے اندرونی حصوں پر اثرات کا جائزہ لیا۔ معالجین نے دل کی دھڑکن جانچنے کی جدید مشین کے ذریعے ’ہولٹر‘ اور ’ایکو‘ ٹیسٹ اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ہولٹر کے ذریعے دل کی دھڑکن کی چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ معالجین کے درمیان مریض میں پائی جانے والی علامات اور ان کے نتائج کے حوالے سے طویل صلاح مشورہ ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TMCIO2
EmoticonEmoticon