اقوام متحدہ کا کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک
اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں معمول کی بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ ڈیو جیرک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بارہا کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے تمام فریقوں پر صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ اس سے پہلے پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے کنٹرول لائن کا مشاہدہ کیا اور وہاں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کی رپورٹ دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ODYupL


EmoticonEmoticon