کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی 
اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دینے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں گول میز مباحثے میں اظہار خیال کے دوران کیا۔

اس بحث کا اہتمام نو آبادیاتی نظام کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہنے والے عوام کی حالت زار سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے کیاگیا تھا۔

ملیحہ لودھی نے اس بات پر زوردیا کہ عالمی ادارے کو اپنے فیصلوں پر سیاسی عزم اور ہمہ گیریت کے ساتھ عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے عالمی برادری کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا، اقوام متحدہ کے نظام کی ساکھ متاثر ہوگی اور ظلم و بربریت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور پاکستان اور بھارت دونوں سے اعتراف اور وعدہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے کشمیری ابھی تک عالمی ادارے کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی نگرانی میں استصواب رائےسے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو کچلنے کےلئے لاکھوں فوجی تعینات کررکھے ہیں اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کشمیریوں پر مظالم سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ykh7EQ


EmoticonEmoticon