دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن حفیظ چوتھے ہی اوور میں مچل اسٹارک کا شکار بن گئے وہ صرف 4 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، پہلے میچ میں محمد حفیظ کے ساتھ اوپننگ کرنے والے امام الحق انگلی پر فریکچر کی وجہ سے سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ وہاب ریاض کی خراب کارکردگی کے باعث میر حمزہ بھی ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، فخر زمان، بلال آصف، یاسر شاہ، محمد عباس اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، ایرون فنچ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور جیمز ہولاند شامل ہیں۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Chj4EO


EmoticonEmoticon