یمنی وزیر اعظم برطرف، غفلت برتنے پر تحقیقات شروع

یمنی وزیراعظم احمد عبید بن دغر
یمن کے صدرعبد ربہ منصور ھادی نے وزیراعظم احمد عبید بن دغر کو حکومتی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے الزامات کےبعد ان کےعہدے سے ہٹا دیا ہے اور ساتھ ہی ان الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر ھادی نے معین عبدالمک کو نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ صدرکی طرف سے کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ سالم احمد سعید الخنبشی ک نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا جب کہ دیگر وزراء کو اپنے عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سبا" کے مطابق احمد عبید بن دغیر کو حالیہ عرصے کے دوران اقتصادی شعبے، عوامی خدمات، المھرہ میں سیلاب سےنمٹنے میں ناکای، امن وامان اور ملکی استحکام کے حوالے سے لاپرواہی برتنے کے الزام میں‌ہٹایا گیا ہے۔

المھرہ گورنری تباہ کن سیلاب کی وجہ سے آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے شہریوں کی املاک کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CLf7cp


EmoticonEmoticon