شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں, وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعویٰ

 شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں, وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعویٰ
شیخ رشید کا کہنا ہے آصف زرداری کے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں انجن دھواں دے رہا ہے، شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں جبکہ پی پی کے چیئرمین بھی لائن میں لگے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان نام اسلام کا لیتے ہیں مگر بات اسلام آباد کی کرتے ہیں، نہ نومن تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزرا کی کارکردگی میں میرا پہلا نمبر ہے، 7 ڈویژنوں میں وائی فائی لگا دیا گیا ہے، ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکالنے کا ٹارگٹ ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل ہم دھابیجی ایکیسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے عوام کے لیئے تحفہ ہے، کل صدر مملکت اس کا افتتاح کریں گے، آئی آئی چندیگر روڈ اور شاہراہ فیصل سے رش کم ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AAidxv


EmoticonEmoticon