پاکستان اور ترکی کا باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان کی ملاقات
صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اتفاق رائے استنبول میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات میں طے پایا، اس موقع پر ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی قیادت کے تحت دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید پھلیں پھولیں گے۔

 President Dr Arif Alvi with President of Turkey Recep Tayyip Erdoğan during the inauguration ceremony of Istanbul's Grand International Airport in Istanbul on October 29, 2018. @ArifAlvi @RT_Erdogan #PresAlviVisitsTurkey pic.twitter.com/91PehgVCmH

صدر عارف علوی نے دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد طے کرنے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی استنبول کے گرینڈ انٹر نیشنل ائرپورٹ کے افتتاح کےلئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کے دورے پر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EOp7Dt


EmoticonEmoticon