ملک کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے، شاہ محمود قریشی

ملک کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا اور اپنے حالیہ دورہ قطر سے متعلق اعتماد میں لیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران اور عملے سے بھی ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا اور اپنے حالیہ دورہ قطر سے متعلق اعتماد میں لیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے، ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کردیا ہے اور یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قطر کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں اور بہت جلد خوشخبریاں سنیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی سمت وضع کرلی ہے، پاکستان کے تمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں اور پاکستان کے قطر کے ساتھ بھی مضبوط روابط ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ان سفارتکاروں کو موقع دیں گے جو بہترین نتائج سامنے لائیں گے اور پاکستانی کمیونٹی سے بہتر رویہ رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا اہم سرمایہ ہے، آپ میں سے ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے۔

وزیرخارجہ نے سفراء کانفرنس کی تفصیلات سے بھی پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے تسلی بخش جواب بھی دیئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QaiY5e


EmoticonEmoticon